Kehkashan Arshad
Wednesday, 3 June 2020
Wednesday, 6 February 2013
دکھھ تو ھوتا ھے ۔ ۔ خوبصورت غزل
! ! ! دکھہ تو ہوتا ہے
کوئی رشتہ ٹوٹ جائے
دکھہ تو ہوتا ہے
اپنے ہو جایئں پراے
دکھہ تو ہوتا ہے
ہم مر جایئں
عہد وفا نبھا تے ، نبھا تے
اور ان کو یقین نہ آے
دکھہ تو ہوتا ہے
مانا ہم نہیں ، پیار کے قابل
مگر اس طرح کوئی ٹھکرائے
دکھہ تو ہوتا ہے
جس کی خاطر سجائی ،ہم نے یہ محفل
وہی اس میں نہ آے
دکھہ تو ہوتا ہے
ہم روز ان کو یاد کریں اپنی طرح
انھیں کبھی ہماری یاد نہ آے
! ! ! دکھہ تو ہوتا ہے
(کہکشاں ارشد )
Wednesday, 9 January 2013
Khubsurat Ghazal " Koi tum say pochay . . . "
کوئی تم سے پوچھے کون هوں میں ؟
تم کہہ دینا کوئی خاص نہیں
اک دوست ہے کچا پکا سا
اک جھوٹ ہے آدھا سچا سا
اک خواب ادھورا پورا سا
اک پھول ہے روکھا سوکھا سا
اک سپنا ہے بن سوچا سا
اک اپنا ہے ان دیکھا سا
اک رشتہ ہے انجانا سا
حقیقت میں افسانہ سا
کچھہ پاگل سا دیوانہ سا
بس اک بہانہ اچھا سا
جیون کا ایسا ساتھی ہے
جو دور ہو تو کچھہ پاس نہیں
کوئی تم سے پوچھے کون ہوں میں ؟
تم کہہ دینا کوئی خاص نہیں
(کہکشاں ارشد )
Sunday, 9 December 2012
Ghazal ~ ~ ~ Sawan Khushi Ka ~ ~ ~
ساون خوشی کا
قسمت کے دھارے پر کھڑی
اک بےبس سی لڑکی
کبھی روتی ہے ، کبھی ہنستی ہے
نہ دوش دیتی ہے دنیا کو وہ
نہ کسی سے کچھہ کہتی ہے
اسے یقین ہے اپنے رب پر
کبھی تو پھول کھلیں گے
امیدوں کے
کبھی تو خوشیوں کا
ساون آئے گا
(کہکشاں ارشد )
Friday, 2 November 2012
Friday, 5 October 2012
Subscribe to:
Posts (Atom)