Wednesday 12 September 2012

~ ~ ~ Mohabbat Kia Hay ~ ~ ~

" محبت "

محبت کے بارے میں ہر کسی کی اپنی اپنی راۓ ہے اپنی ایک

الگ سوچ ہے مگر ! ! ! محبت کہ بارے میں میری سوچ بلکل

مختلف ہے میرا ماننا ہے کہ . . . خاموش محبت اس بہتے ہوۓ

پرسکون دریا کے مانند ہے جس کی موجوں میں کوئی تلاطم نہیں

ہوتا لیکن محبت میں اظہار اس کی موجوں میں  تلاطم پیدا  کرتا ہے اور

لہریں بےقابو ہو جاتی ہیں . . میں کہتی ہوں محبت ضرور کرو مگر

اسے حاصل کرنے کی کوشش نہ کرو . محبت ان لوگوں سے کرو جنہیں

محبت کی قدر ہو کیونکہ پھول کو بار بار پتھر پر مارنا بیوقوفی ہے . محبت

الفاظ کی محتاج نہیں ہوتی یہ آنکھوں سے خود بخود عیاں ہو جاتی ہے

کبھی کبھی سوچتی ہوں  کسی نے ٹھیک ہی تو کہا ہے ! ! کسی کو اتنا نہیں چاہو کے وہ

تمھارے دل کی آخری تمنا بن جائے اور اس  کے بیغر تمہاری زندگی اک

بوجھہ بن کے رہے جائے . آج میں کچھہ زیادہ ہی اپنے خیالات کا کھل

کے اظھار کر گئی آپ کا میری سوچ سے اتفاق کرنا ضروری نہیں ہے

(کہکشاں ارشد )