Monday 3 September 2012

Un tamam doston kay naam jo apno say apnay watan say dor PARDESI hain. . .

" پردیسی "

رہتے ہیں کچھہ لوگ ہمارے سات سمندر پار

روتے ہیں بے آنسو سارے سات سمندر پار

ساتھہ ہمارے رکھا اس نے ریت بھرا صحرا

بادل ، بوندیں .پھول اتارے سات سمندر پار

خوب نکھرتے ،خوب دمکتے ، خوب چمکتے ہیں

اپنے گھر کے چاند ستارے سات سمندر پار

وصل کے خواب سجاۓ اپنی سونی آنکھوں میں

کیا کیا سب نے ہجر گزارے سات سمندر پار

سات سمندر پار سے جب بھی آتا ہے پیغام

جاتے ہیں اس دل کے شرارے سات سمندر پار

جانے والے جیسے بھیڑ میں گم ہو جاتے ہیں

آخر کیسے ہیں نظارے سات سمندر پار

سات سمندر پار تو سب نے جیت لیا میلہ

لیکن ہم جو بازی ہارے سات سمندر پار

آخر آخر ہو جاتا ہے وہیں کی رزق خاک

اپنوں کو اب کون پکارے سات سمندر پار

          ( کہکشاں ارشد )