Sunday 24 June 2012

Pakistan kay leeya Dua ! ! !

Kehkashan Arshad

آو وطن کے لئے دعا کریں

دعا کریں کہ زمین پر ہو امن کا موسم

دعا کریں کہ رہیں دور سب سے رنج و الم

دعا کریں کہ محبت کے پھول کھلتے رہیں

دعا کریں کہ بچھڑ کر بھی لوگ ملتے رہیں

دعا کریں کہ کسی کو بھی کوئی غم نہ ملے

دعا کریں کہ خوشی بھی کسی کو کم نہ ملے

دعا کریں کہ سب ہی آنسو ستارے بنتے رہیں

دعا کریں کہ مقدر ہمارے بنتے رہیں

دعا کریں کہ وطن  اپنا پھول جیسا رہے

دعا کریں کہ قیامت تلک شگفتہ رہے 

دعا کریں کہ یہ پرچم نہ سرنگوں ہو کبھی 

دعا کریں کہ وطن میں نہ کشت و خوں ہو کبھی 

دعا کریں کہ محبت کے دیپ جلتے رہیں 

دعا کریں کہ یونہی صبح و شام ڈھلتے رہیں  

          شاعرہ : سعدیہ شیٹھی

(کہکشاں ارشد )