Tuesday 26 June 2012

Very Funny . . . Anokhee Mohabbat ! ! !

Kehkashan Arshad

   محبت کا اظہار با زبان بینکر

بیوی  :  بعض اوقات میرا دل چاہتا کے میں تمہاری زندگی کا 

ہر لمحہ اپنے نام ڈیبیٹ کرالوں مگر خیال آتا ہے کہ کہیں تمہاری زندگی دیوالیہ 

.نہ ہو جاۓ

  شوہر . . . دیکھو بیگم ! جس دن سے میں نے تمہیں اپنی زندگی کا شیئر

دیا ہے ، تمہاری اماں کے مارک اپ سے تنگ آگیا ہوں اوپر سے تمہارے ابّا

کی آمد سے جو ایکسائز ڈیوٹی لگتی ، اس کو ادا کر کے جی چاہتا ہے کہ

اپنی خوشیاں فکس ڈپازٹ کرادوں

بیوی .... ایسا نہ کہیں جان من ! محبت کے اعتراف کا پہلا واوچر بھی تو

آپ نے ہی بھرا تھا . میری خواہشوں کے کرنٹ اکاونٹ سے اگر کٹوتی ہوئی

تو میں سمجھوں گی کہ میرے حسن کی بیلنس شیٹ میں کمی واقع ہوگئی ہے

         ( کہکشاں ارشد )