Thursday 30 August 2012

~ ~ ~ E H S A S ~ ~ ~

" احساس "

خدا ہم کو ایسی خدائی نہ دے

کہ اپنے سوا کچھہ دکھائی نہ دے

خطاوار سمجھے گی دنیا تجھے

اب اتنی زیادہ صفائی نہ دے

خدا ایسے احساس کا نام ہے

رہے سامنے اور دکھائی نہ دے

ہنسو آج اتنا کہ اس شور میں

صدا سسکیوں کی سنائی نہ دے