Friday, 31 August 2012
Thursday, 30 August 2012
~ ~ Kabhi Sochye Ga Zaroor ~ ~
! ! کبھی سوچیے گا ضرور
جو شخص دوسروں کو خوب ہنساتا ہے خوش رکھتا ہے
جس کی سنگت میں لوگ اپنا دکھہ وقتی طور پر ہی سہی
تھوڑی دیر کے لیے بھول جاتے ہیں کیا کبھی آپ نے سوچا
ہے جو شخص آپ کو اتنا ہنسا رہا ہے کیا وہ شخص خود
بھی اتنا ہی خوش ہے جتنا ظاھر کررہا ہے . اکثر ایسا نہیں ہوتا
دوسروں کو خوش کرنے والے لوگ خود اندر سے بہت دکھی
ٹوٹے ہوۓ ہوتے ہیں . کیا آپ نے کبھی سوچا بظاہر خوش
نظر آنے والے شخص کی آنکھوں میں جو آنسو چمک رہے ہیں
کیا واقعی وہ آنسو خوشی کے ہیں یا اس کا کوئی دکھہ آنسو بن
کر اس کی آنکھوں سے جھلک رہا ہے ؟
! ! ! کبھی سوچیے گا ضرور
(کہکشاں ارشد )
~ ~ ~ QEEMTI MOTEE ~ ~ ~
" قیمتی موتی "
جب تک رات اور دن میں اختلاف رہے گا ، زندگی میں <
. بھی اختلاف رہے گا اور زندگی کا یہی اختلاف حسن ہے
زندگی ایک بلبلے کی مانند ہے جس کو انسان اٹیم بم <
سے پھوڑنا چاہتا ہے جبکہ یہ بلبلہ تو ہوا کے ایک
. جھونکے سے بھی پھوٹ سکتا ہے
ہر انسان کو ایک خوش نما قبرستان تیار رکھنا چاہے <
.جہاں وہ اپنے دوستوں کی کوتاہیاں دفن کرسکے
جھوٹ بولنا سچ بولنے سے زیادہ مشکل کام <
.ہے
(کہکشاں ارشد )
Wednesday, 29 August 2012
Tuesday, 28 August 2012
~ ~ Aaj Tum Say Bohat Khafa Hon ~ ~ ~
" تم "
جب سے تم سے جدا ہوا ہوں میں
اک اذیت میں مبتلا ہوں میں
راہ یہ کس طرف کو جاتی ہے
بے خطر جس پہ چل پڑا ہوں میں
ہے وہ عالم کہ حال بھی اپنا
اب تو اوروں سے پوچھتا ہوں میں
اپنے اندر نہ ڈھونڈیے مجھہ کو
اپنے اندر چھپا ہوا ہوں میں
سچ تو یہ ہے کہ مصلحت کے سبب
جھوٹ بھی خوب بولتا ہوں میں
آپ یہ سوچ بھی نہیں سکتے
آپ کو کتنا سوچتا ہوں میں
اتنا میں خود کو جانتا بھی نہیں
جس قدر تم کو جانتا ہوں میں
کون ہے مجھہ سے کھو گیا تھا جو
کون ہے کس کو ڈھونڈتا ہوں میں
آج تم یاد کیوں نہیں اے
آج تم سے بہت خفا ہوں میں
( کہکشاں ارشد )
~ ~ ~ Kuch Zindage Kay Barey Main ~ ~ ~
" زندگی کے بارے میں "
مجھہ سے کیا پوچھتے ہو زندگی کے بارے میں
اجنبی بتاے کیا اجنبی کے بارے میں
عرض صرف اتنا ہے دوستی کے بارے میں
آدمی غلط سمجھا آدمی کے بارے میں
غیر کو برا کہ دوں ، غیر تو نہیں ایسا
آپ ہی سے شکوہ ہے آپ ہی کے بارے میں
بےوفا کہا مجھہ کو آپ نے بجا لیکن
اس طرح نہیں کہتے ہر کسی کے بارے میں
یہ غریب لوگوں کے گھر سے دور رہتی ہے
تجربہ ہے یہ میرا چاندنی کے بارے میں
شاعر : انجم یوسفی
(کہکشاں ارشد )
Monday, 27 August 2012
Sunday, 26 August 2012
Saturday, 25 August 2012
Friday, 24 August 2012
Thursday, 23 August 2012
Wednesday, 22 August 2012
Tuesday, 21 August 2012
Monday, 20 August 2012
Sunday, 19 August 2012
~ ~ ~ Apny In Lafzon Ko Main Kia Unwan Don ? ~ ~ ~
اپنے سے دور اب تجھے ہونے نہیں دوں گا
آنکھہ میں آے ہوۓ اشکوں کی قسم
اب کبھی میری جاں تم کو رونے نہیں دوں گا
تم کو اپنا میں بناؤں گا بھلے جو بھی ہو
میں کسی اور کا تم کو نہیں ہونے دوں گا
پیار کی فصل جو اگائی ہے کشت دل میں
بیج نفرت کے نہ اس میں کبھی بونے دوں گا
ایک مدت تجھے کھو کر بڑا پچھتایا هوں میں
تو جو مشکل سے ملا اب نہیں کھونے دوں گا
سہہ لی ہے کتنی جدائی اے جان جاں تیرے بنا
اپنے سے دور تجھے اب نہ ہونے دوں گا
(کہکشاں ارشد )
Saturday, 18 August 2012
Subscribe to:
Posts (Atom)