" زندگی کے بارے میں "
مجھہ سے کیا پوچھتے ہو زندگی کے بارے میں
اجنبی بتاے کیا اجنبی کے بارے میں
عرض صرف اتنا ہے دوستی کے بارے میں
آدمی غلط سمجھا آدمی کے بارے میں
غیر کو برا کہ دوں ، غیر تو نہیں ایسا
آپ ہی سے شکوہ ہے آپ ہی کے بارے میں
بےوفا کہا مجھہ کو آپ نے بجا لیکن
اس طرح نہیں کہتے ہر کسی کے بارے میں
یہ غریب لوگوں کے گھر سے دور رہتی ہے
تجربہ ہے یہ میرا چاندنی کے بارے میں
شاعر : انجم یوسفی
(کہکشاں ارشد )