~ ~ Teray Bin Main Kuch Bhi Nahi ~ ~
! ! تیرے بن میں کچھہ نہیں
کبھی اس طرح مجھے پیار دو
دل مضطرب کو قرار دو
جو دبے دبے جذبات ہیں
انہیں لفظ دو اظہار دو
تیرے خواب سے نہ ہو سرخ رو
میری آنکھہ کو وہ خمار دو
میرے کاندھے پہ سر رکھہ کر تم
ہر بوجھہ دل کا اتار دو
میں تیری زندگی میں رہوں صدا
چاہے جیت دو چاہے ہار دو
تیرے بن میں کچھہ بھی نہیں
. گر چھوڑنا ہے تو مار دو
(کہکشاں ارشد )