Saturday 28 July 2012

Main Her Ek Mor Par . . . . . Beautiful Ghazal ! ! !

" میں ہر اک موڑ پر دکھہ سے لڑی تھی "

Kehkashan Arshad

میں ہر اک موڑ پر دکھہ سے لڑی تھی

محبت کس قدر مہنگی پڑی تھی

وہ مجھہ سے جس جگہ رخصت ہوا تھا

میری چوڑی وہیں ٹوٹی پڑی تھی

پلٹ کر دیکھہ تو لیتا مجھے وہ

میں صدیوں تک وہیں سہمی کھڑی تھی

میرا جرم تھا بس اتنا سا کہ 

میں اس کی سوچ کے قد سے بڑی تھی

          (کہکشاں ارشد )