Kehkashan Arshad
Wednesday 25 July 2012
Meri Gurya ! ! !
" میری گڑیا "
مالک میری گڑیا کے
سب رنگ سلامت رکھنا
مجھے ڈر لگتا ہے
کچے رنگ تو بارش کی ہلکی سی
پھوار میں بہہ جاتے ہیں
اک ذرا سی دھوپ پڑے تو
اڑ جاتے ہیں
مالک میری گڑیا کے
سب رنگ سلامت رکھنا
مجھے ڈر لگتا ہے
(کہکشاں ارشد )
Newer Post
Older Post
Home