Monday 23 July 2012

Woh Mujh Say Baghawat Chahata Hay ! ! ! Khubsurt Ghazal .


" نصرت مسعود کی خوبصورت غزل "

Kehkashan Arshad

وہ اس انداز کی مجھہ سے محبت چاہتا ہے

مرے ہر خواب پر اپنی حکومت چاہتا ہے

مرے ہر لفظ میں جو مجھہ سے بڑھ کر بولتا ہے

مرے ہر لفظ کی مجھہ سے وضاحت چاہتا ہے

بہانہ چاہیے اس کو بھی اب ترک وفا کا

میں خود اس سے کروں کوئی شکایت چاہتا ہے

اسے معلوم ہے میرے پروں میں دم نہیں ہے

مرا صیاد اب مجھہ سے بغاوت چاہتا ہے

وہ کہتا کہ میں اس کی ضرورت بن چکی ہوں

تو گویا وہ مجھے حسب ضرورت چاہتا ہے

کبھی اس کے سوالوں سے مجھے لگتا ہے ایسے

کہ جیسے وہ خدا ہے اور قیامت چاہتا ہے

اسے معلوم ہے میں نے ہمیشہ سچ لکھا ہے

. پھر بھی جھوٹ کی مجھہ سے حمایت چاہتا ہے

      ( کہکشاں ارشد )