Sunday 8 July 2012

Aaenay Say Khubsurat hun..... Khubsurt Ghazal ! ! !

خوبصورت غزل

* * * * * * * *

آئینے سے سندر ہوں میں


Kehkashan Arshad

وقت کی سکندر ہوں

پھر بھی تم سے کمتر ہوں

مجھہ کو دیکھتے کیا ہو

 آئینے سے سندر ہوں

تم خوشی کے ساحل ہو

غم کا میں سمندر ہوں

ناز خود پہ کرتا رہ

تیرا میں مقدر ہوں

کہتی ہے نظر تیری

خوش نما سا منظر ہوں

عرش پر چمکتی ہوں

چاند کے برابر ہوں

تو اگرچہ ہے پارس

میں بھی ایک جوہر ہوں

نور اترا ہے مجھہ میں

اس لیے منور ہوں


                   (کہکشاں ارشد )