Saturday 7 July 2012

Best Ghazal Of Parveen Shakir ! ! SAWAN KA SATH ! !

پروین شاکر کی خوبصورت غزل


Kehkashan Arshad

' ساون کا ساتھہ '

وہ مجھے اس وقت ملا تھا

جب پہاڑوں پر برف پگھل رہی تھی

چیری کے درختوں پر اولین شگوفے پھوٹ رہے تھے

نوخیر خوشبو سے سارا باغ معطر تھا

بلبل نے بس ابھی چہکنا شروع کیا تھا

اپنے بازوؤں میں لیے وہ مجھے

پھولوں بھری وادی میں گھومتا رہا

ہم تتلیاں  اور جگنو پکڑتے رہے

بارش اک پیاری دوست کی طرح

ہمارا ہاتھہ بٹاتی رہی

جس دن درخت سے پہلا پتا گرا

میں اسے اٹھانے کے لیے جھکی

تو وہ جا چکا تھا

اب میں ٹوٹے ہوۓ پتوں میں

اپنے آنسو جمع کررہی ہوں

مجھے جان لینا چاہئیے تھا

کہ میرا اور اس کا ساتھہ

" صرف موسم بہار تک تھا "


                    (کہکشاں ارشد )