Thursday 12 July 2012

Maan Kiun Chaleen Gayen Mujhy Akela Chor kay, I MISS YOU MOM ! ! !

کیوں ہمیں روتا چھوڑ کے اس دنیا سے چلی جاتی ہیں مائیں ؟


غم عمر بھر کا دے کر چلی جاتی ہیں مائیں

کیسے انہیں بلائیں

جتنی بھی دے دیں صدائیں

بولتی نہیں

آنکھیں کھولتی نہیں

دنیا کی آندھیوں میں چھوڑ کر

ہم سے منہ موڑ کر

سکھہ کی چھاؤں چھین کر خود سکون سے

سو جاتی ہیں مائیں

یادیں رلائیں  ، کیسے بتائیں

ڈھونڈتی ہیں انہیں نگاہیں

کچھہ تو بتائیں

روتے دل کو کیسے بہلائیں

کیوں چلی جاتی ہیں مائیں

لب جو کرتے رہتے تھے دعائیں

سب آوازیں خاموش ہوگئی ہیں

اے خدا ! میری پیاری ماں کو جنت میں بٹھانا

ہر رات خواب میں اس کا پیارا چہرہ دکھانا

خدا کرے اے ماں تیری مغفرت ہو

تجھے نصیب بہشت و جنت ہو

( آمین )

                    (کہکشاں ارشد )