Owrat Aazeem Hay ! ! !
عورت عظیم ہے
ہوش سنبھالتے ہی لڑکی کو یہ الفاظ سننے کو ملتے ہیں
کہ والدین کا گھر ایک اسکول ہے جہاں اس کو سب کچھہ
سیکھنا ہے ، اسےوہاں خوشی نہ ملے ،باپ کی شقفت ملے
نہ ملے ، اسے وہاں رہنا ہوتا ہے ، جینا ہوتا ہے . اب
اسے وہاں سے بیاہ کر دوسرے گھر جانا ہے ، نئے ماحول
میں ، نئے سرے سے زندگی شروع کرنا ہوتی ہے . اپنے
آپ کو اس نئے ماحول میں ڈھالنا ہوتا ہے . اس کو شوہر
کی محبت ملے نہ ملے ، بچوں سے محبت ملے نہ ملے
اسے وہاں رہنا ہے . مرد ایک زندگی گزارتا ہے مگر عورت
دو زندگیاں گزارتی ہے . ایک عورت چار رشتوں کی پاسداری
کرتی ہے . پاسداری کرتے کرتے خود فنا ہوجاتی ہے کیونکہ
وہ عورت ہے اور چار وہ رشتے ماں ، بیٹی ، بہن اور بیوی
کے ہیں ، اس لیے میری نظر میں عورت
عظیم ہستی ہے
(کہکشاں ارشد )