Friday 13 July 2012

Tum Mil Gaye Toh ! ! ! Khubsurat Ghazal.

! ! ! تم مل گئے تو

تم سے نہیں ملے تو کسی سے نہیں ملے

ملنا بھی پڑ گیا تو خوشی سے نہیں ملے

دنیا تو کیا کہ خود سے بھی کرتے رہے گریز

جب تک ملے کسی سے ، کسی سے نہیں ملے

جو بے طلب تھا ، اس کی ہمیں جستجو رہی

جو ملنا چاہتا تھا ،اسی سے نہیں ملے

ملنے کو زندگی میں سب ہی کچھہ ملا مگر

تم مل گئے تو لوگ خوشی سے نہیں ملے

ہم اپنے دشمنوں سے گلے مل کے آگے

جس کے لیے گئے تھے اسی سے نہیں ملے

آنکھیں وہی تو ہیں جو مجھے ڈھونڈتی رہیں

صورت وہی تو ہے ،جو کسی سے نہیں ملے

دیکھو یہ دل ابھی سے بیاباں نور ہے

ملنا نہ ہو جسے ،وہ ابھی سے نہیں ملے 

             شاعر : جاوید صبا 

         (کہکشاں ارشد )