Main Tumhari Hoti ... Khubsurat Ghazal ! ! !
سن تو سہی
لفظوں میں گر تمہارے اتنی صداقت ہوتی
میں تمہاری میت ہوتی ، چاہت ہوتی
گیت ہوتی ، سنگت ہوتی
ابر ہوتی ، چھایا ہوتی
پھول ، خوشبو ، رنگ ہوتی
چاند ہوتی ، چاندنی ہوتی
جگنو ہوتی ، تتلی ہوتی
سردیوں کی بھیگی بھیگی دھوپ ہوتی
لفظوں میں گر تمہارے صداقت ہوتی
تو تمہاری بس تمہاری ہوتی
شاعرہ : فرحت
(کہکشاں ارشد )