Thursday, 26 July 2012

Beautiful Ghazal Shayed ! ! !

" شاید "

Kehkashan Arshad

عشق کیسا کہ بھروسہ بھی نہیں تھا شاید

اس سے میرا کوئی رشتہ بھی نہیں تھا شاید

خاک اڑاتے ہوۓ بازاروں میں دیکھا سب نے

میں کبھی گھر سے نکلتا بھی نہیں تھا شاید

زیست کرنے کے سب انداز اسے ازبر تھے

مجھہ کو مرنے کا سلیقہ بھی نہیں تھا شاید

        (کہکشاں ارشد )