Kuch Log . . . Mery Tamam Doston Kay Leya ! ! !
"کچھہ لوگ "
کچھہ لوگ گھروں کی طرح ہوتے ہیں وہ چاہے ہم سے
کتنی بھی دور کیوں نہ ہوں ، دل ان کی روح میں سمٹ
.جانے کے لیے بے چین رہتا ہے
کچھہ لوگ گلابوں کی طرح ہوتے ہیں . ان کا نام لیتے ہی
. ہمارے اردگرد خوشبو پھیل جاتی ہے
کچھہ لوگ گھٹاؤں کی طرح ہوتے ہیں جو دوسروں پر اس
طرح برستے ہیں کہ زندگی کی سخت دھوپ نرم چھاؤں
. میں تبدیل ہو جاتی ہے
کچھہ لوگ نگاہ کی طرح ہوتے ہیں وہ ساتھہ ہوں تو اندھیروں
. میں بھی راستے مل جاتے ہیں
(کہکشاں ارشد )