Ghalat Fhami ! ! ! Khubsurat Nazam.
! ! غلط فہمی
غلط فہمی
ذرا سا لفظ ہے
لیکن دلوں کے درمیاں
یہ فاصلے بننے کا موجب ہے
اگر اک دوسرے کی ذات
کے بارے میں
شک کی دھند حائل ہو
تو ایسے میں
محبت ڈوب جاتی ہے
محبت کو سدا تم ایسی کشتی کی طرح رکھنا
جو اپنے بادبانوں کو اٹھا کر
سر بلندی سے
سمندر میں نکلتی ہے
(کہکشاں ارشد )