Khubsurat Ghazal. Chor kay Mat Jana ! ! !
! ! ! سوتے ہوۓ چھوڑ کے مت جانا ! ! !
! ! کہا تھا ناں
اس طرح سوتے ہوۓ چھوڑ کے مت جانا
مجھے بےشک جگا دینا
بتا دینا
تمہیں راستہ بدلنا ہے
میری حد سے نکلنا ہے
تمہیں کس بات کا ڈر تھا ؟
تمہیں جانے نہیں دیتی ؟
کہیں پر قید کر لیتی ؟ ؟
ارے پاگل
محبت کی طبیعت میں زبردستی نہیں ہوتی
جسے راستہ بدلنا ہو
جسے حد سے نکلنا ہو
اسے حد سے نکلنے سے
نہ کوئی روک پایا ہے
نہ کوئی روک پائے گا
تمہیں کس بات کا ڈر تھا ؟؟
. مجھے بےشک جگا دیتے
(کہکشاں ارشد )