Parveen Shakir ki Nazam ! ! !
پروین شاکر کی خوبصورت نظم
یہ بارش خوبصورت ہے
اک عرصے بعد
میری روح میں
سراب ہونے کی تمنا جاگ اٹھی ہے
مگر بادل کے رستے میں
بہت سے پیڑ آتے ہیں
میں پل بھر کے لیے شاداب ہوں
اور اپنی باقی عمر
پھر صحرا میں کاٹوں
میں اپنی پیاس پر راضی رہوں گی
مرے آنسو
مرے دل کی کفالت کے لیے راضی رہیں گے
(کہکشاں ارشد )